Afsos Nabi Zadiyon Ka Shaam Mein Jana Sajjad Se Poocho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Mir Hasan Mir
افسوس نبی زادیوں کا شام میں جانا سجاد سے پوچھو
سر ننگے وہ ماں بہنوں کا دربار میں جانا سجاد سے پوچھو
چھپتی تھی نبی زادی، نبی زادی کے پیچھے کس شرم و حیا سے
اور شمر کا ان بیبیوں کے نام بتانا سجاد سے پوچھو
بیٹھے ہوئے دربار میں سب چھوٹے بڑے تھے سادات کھڑے تھے
سر طشت میں رکھا ہوا زینب کو دکھانا سجاد سے پوچھو
جب دختر شبیر نے زنداں میں قضا کی آفت کی گھڑی تھی
وہ ننھی سی میت بندھے ہاتھوں سے اٹھانا سجاد سے پوچھو
جب غسل سکینہ کو وہاں دے چکی غسال تھا سب کا برا حال
اس ننھی سی میت پے نشاں رسی کے پانا سجاد سے پوچھو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.