Bar Zaban o Dilam Ya Hussain Ya Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Shanawar, Ali Jee
بر زبان و دلم یاحسین یاحسین
السلام علیک یاحسین یاحسین
آئے مولا مدینے سے کرب و بلا
بھائی بہنوں کا بچوں کا یہ قافلہ
غازی عباس کا سر پہ پرچم کھلا
آ رہی تھی صدا یاحسین یاحسین
بھائی ہے مجتبی بابا جاں مرتضی
اور مادر ہیں جان نبی فاطمہ
نانا صل علی احمد مصطفی
ان کے دل کی دعا یاحسین یاحسین
آپ کے گھر کو اعدا ستاتے رہے
بند پانی کیا اور رلاتے رہے
آپ قرآن پڑھ کے سناتے رہے
رہنما، رہنما یاحسین یاحسین
آ رہی ہے امام زماں کی صدا
السلام اے غریب الوطن مرحبا
پڑھ کے روتے ہیں ہم زیارت ناحیہ
اے قتیل جفا یاحسین یاحسین
ہائے شام غریباں نہ بھولیں گے ہم
ہائے سیدانیاں اور ان پے ستم
بی بی زینب چلیں لے کے دیں کا علم
زینبی عزم تھا یاحسین یاحسین
پوری ریحان و سرور دعا ہوگئی
منتقل نسل میں اب عزا ہوگئی
اے شناور علی جی عطا ہوگئی
دولت کربلا یاحسین یاحسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.