Zainab Ka Hai Armaan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ali Shanawar, Ali Jee
زینب کا ہے ارمان حسین کا ماتم
چودہ سو برس سے ہے دنیا میں قائم
سجدے میں سر کٹایا اسلام کو بچایا
شبیر نے جاں دے کے وعدے کو نبھایا
احمد کا نواسہ تھا زہرا کا دلارا تھا
نو لاکھ لعینوں نے پیاسہ جسے مارا تھا
اکسٹھ سنہ ہجری کو دسویں کی قیامت کو
چودہ سو برس بیتے مولا کی شہادت کو
اسلام کے محسن کا سر نیزے پہ آیا ہے
سادات کے خیموں کو اعدا نے جلایا ہے
ہر سال محرم میں اک سوگ کے عالم میں
مصروف زمانہ ہے مظلوم کے ماتم میں
عاشور زمانے میں پیغام یہ لاتا ہے
شبیر کی غربت پر جو اشک بہاتا ہے
زنداں کے اندھیرے میں غربت کے سویرے میں
دفنایا سکینہ کو عابد نے جو کرتے میں
ریحان و شناور نے سرور نے علی جی نے
نوحوں کی عبادت سے آباد رکھے سینے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.