Haye Sadat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Ali Shanawar, Ali Jee
ہائے سادات نے اس دہر میں کیا کیا دیکھا
اپنی آنکھوں کو سدا خون ہی روتا دیکھا
جس گھرانے نے سدا لوگوں کو خوشیاں بانٹیں
ان کو خوشیاں نہ ملیں غم ہی زیادہ دیکھا
وہ محمد کہ جو رحمت ہیں زمانے کے لیے
ان کی نعلین کو بھی خون میں ڈوبا دیکھا
سبز گنبد کے قریں مرقد زہرا ہے مگر
باپ نے بیٹی کی تربت پہ نہ سایہ دیکھا
روٹیاں مانگ کے جس در سے فرشتے جائیں
عید کے روز بھی ان بچوں کا فاقہ دیکھا
وہ تقی ہو کہ نقی موسی کاظم یا رضا
سختیاں قید کی اور زہر کا پیالہ دیکھا
پشت پہ جس کو بٹھاتے تھے رسول اکرم
اس نواسے ہی کا سر برسر نیزہ دیکھا
جس کے بازو تھے ردا زینب کبری کے لیے
کیسے بی بی نے اسے بازو بریدہ دیکھا
صبح عاشور ڈھلی شام غریباں آئی
چار پہروں میں قیامت کو گزرتا دیکھا
گر گئی خاک پہ غش کھا کے علی کی بیٹی
پوچھا صغری نے کے پردیس میں کیا کیا دیکھا
رو دیئے سرور و ریحان جگر تھام کے ہم
جب عزاخانے میں رکھا ہوا جھولا دیکھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.