Koi Nahi Hussain Ka Hoga Tumhare Baad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Yousuf Mir
کوئی نہیں حسین کا ہوگا تمہارے بعد اکبر تمہارے بعد
ہو جاؤں گا میں اور اکیلا تمہارے بعد اکبر تمہارے بعد
لیلی پکاری پھر سے نگاہیں ہیں بے قرار
چہرہ دکھا لو ماں کو دوبارہ سے ایک بار
آنکھوں میں میری نور نہ ہوگا تمہارے بعد
اکبر تمہارے بعد
اٹھارہ سال سے تمہیں معلوم ہے پسر
میری تو سانس آتی ہے سینے کو چوم کر
رک جائے گا یہ دم میرا بیٹا تمہارے بعد
اکبر تمہارے بعد
اس کو تو سانس آتی ہے بھائی کے نام پر
تم مر گئے ہو پہنچے گی جس دم اسے خبر
کیسے جیئے گی فاطمہ صغری تمہارے بعد
اکبر تمہارے بعد
دامن پکڑ کے کہتی ہے بے شیر کی بہن
لگتا ہے میرے ہاتھوں میں بندھ جائے گی رسن
مارے گا شمر مجھ کو طمانچہ تمہارے بعد
اکبر تمہارے بعد
تکلیف ہوگی پھر کہا زہرا کے چین کو
رخصت ہی مار دے گی تمہارے حسین کو
خنجر فقط گلے پہ چلے گا تمہارے بعد
اکبر تمہارے بعد
میں کس طرح سے لاش تمہاری اٹھاؤں گا
مجھ پر لعیں ہنسیں گے میں آنسو بہاؤں گا
میرا بنے گا رن میں تماشا تمہارے بعد
اکبر تمہارے بعد
سجاد بولے سب یہاں موجود ہیں لعیں
تم بھی نہ ہوگے اور میرے عباس بھی نہیں
کیسے اٹھے گا میرا جنازہ تمہارے بعد
اکبر تمہارے بعد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.