Muhammad Hamare Badi Shaan Wale
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Ali Jee
محمد ہمارے بڑی شان والے
وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والے
جب آئے زمیں پر محمد ہمارے
فلک نے زمیں پر بچھائے ستارے
اٹھے سر زمین عرب سے یہ نعرے
خدا جس کے سینے پہ قرآں اتارے
مدثر کہے اور مزمل پکارے
وہ نور خدا دو جہاں کے اجالے
نواسہ مزار محمد پہ آیا
کہا پیارے نانا یہ وعدہ ہے میرا
ہے اسلام اب کربلا کے حوالے
نواسے جو روئے تو روئے محمد
وہ جب تک نہ سوئے نہ سوئے محمد
دو آنکھیں نبی کی تھے دونوں نواسے
وہ عاشور کا دن محمد کا کنبہ
جو مقتل میں دیں کو لہو دے رہا تھا
یہ کہہ کہہ کے سینوں پہ کھائے ہیں بھالے
صدا آئے قبر محمد سے بیٹا
دعاگو ہیں نانا علی اور زہرا
چلے غازی عباس پرچم سنبھالے
ریحان و علی جی عزادار سرور
غلامان حیدر غلام پیمبر
صدا اس صدا سے زمانہ ملا لے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.