Goonji Ba Waqt e Asr Sada Main Hussain Hoon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Shanawar
گونجی بوقت عصر صدا میں حسین ہوں
کاٹو نہ میرا خشک گلا میں حسین ہوں
سوکھی ہوئی ہیں شمر میرے حلق کی رگیں
آہستہ تو چھری کو چلا میں حسین ہوں
اماں کسی نے پانی کی اک بوند بھی نہ دی
میں بار بار کہتا رہا میں حسین ہوں
کٹتا ہوا گلا میرا دیکھا نہ جائے گا
نانا میں ہوں نواسہ تیرا میں حسین ہوں
بے بازوؤں کی لاش تڑپ کر الٹ گئی
آئی فرات پر جو صدا میں حسین ہوں
زانو پہ رکھ کے سر کو کہا اک ضعیف نے
اکبر کہاں ہے درد بتا میں حسین ہوں
اے شامیو کفن نہ دیا مجھ کو غم نہیں
دے دو میری بہن کو ردا میں حسین ہوں
محسوس اب بھی ہوتا ہے یہ زائرین کو
روضے سے آ رہی ہے صدا میں حسین ہوں
ایسا لگا رضا کہ شناور سے فاطمہ
کہتی ہیں بار بار سنا میں حسین ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.