Shaam e Ghareeban Mein Haram Karte Thay Faryad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Nadeem Sarwar
شام غم آگئی بیکسی چھا گئی
شام کی فوج خیموں تلک آگئی
آتش ظلم خیمے جلانے لگی
میرے خدا لب فرات سائبان جل گیا
جلے خیام سیدہ کا پھر مکان جل گیا
شام غریباں میں حرم کرتے تھے فریاد
ہائے ہائے ہائے ہائے علمدار
چادریں چھن گئیں لٹ گیا مال و زر
خیمہ در خیمہ ہے بیبیوں کا سفر
بیٹیاں فاطمہ کی ہوئیں نوحہ گر
تڑپ تڑپ کے یاعلی پکارتی تھی بیبیاں
ادھر ادھر بس اپنے لال ڈھونڈتی تھی بیبیاں
جلنے لگا ہائے بابا ادھر بستر بیمار
ہائے ہائے ہائے ہائے ہائے ہائے علمدار
کیا کرے زینب خستہ دل کیا کرے
نہ رہے وارثان حرم نہ رہے
رات آئی نہیں اور سب سو گئے
دھواں دھواں فضا لہو لہو ہے دشت کربلا
کسی نشیب سے ہے مستقل صدائے فاطمہ
نالہ یافاطمہ یاحیدر کرار
ہائے ہائے ہائے ہائے علمدار
خاک پر آگئیں بیبیاں نوحہ گر
گود میں پیاسے بچوں کے رکھے ہیں سر
کس کو آواز دیں ہائے جائیں کدھر
نہ کوئی بھائی ہے نہ بھائی کا پسر نہ بھانجا
علی کی لاڈلی نے بھائی کا علم اٹھا لیا
میر صدر میر حرم زینب لاچار
ہائے ہائے ہائے ہائے ہائے ہائے علمدار
ہائے ریحان و سرور سر کربلا
ہو کے بے دست اک لاشہ باوفا
دیکھتا رہ گیا قافلہ چل دیا
سلام بے کفن بدن وہ جن کے سر ہوئے جدا
سلام دختران فاطمہ اسیر و بے ردا
اک رسن بارہ گلے کوچہ و بازار
ہائے ہائے ہائے ہائے علمدار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.