Paal Kar Zainab Ne Sab Ko Karbala Tayyar Ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Shahzaib Hasan
پال کر زینب نے سب کو کربلا تیار کی
دیں کی حرمت پر لٹانے کو ردا تیار کی
وہ صدا نکلی دل زینب سے بن کر یاحسین
دے کے سر شبیر نے جو ھل من کی صدا تیار کی
ہاں یہی زینب ہے جس نے ایک سائے کی طرح
پشت پر بھائی کے رہ کر کربلا تیار کی
آگیا اس میں سمٹ کر سر رمز لاالہ
یاحسینا کی جو زینب نے صدا تیار کی
ہو سلام اس پر کہ جس نے خوں کا نذرانہ دیا
امتوں کے واسطے خاک شفاء تیار کی
خوں بہا اس ماں سے پوچھو اس کی وارث ہے وہی
جس نے بیٹے کی شہادت کی قباء تیار کی
لاالہ کو جس نے سرنامہ بنایا اے نوید
جس نے اپنے خون سے دین کی بناء تیار کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.