Aye Wae Nehr e Alqama Darya Behta Raha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Pyaas recited by Nadeem Sarwar
اے وائے نہر علقمہ، دریا بہتا رہا
سامنے اسی دریا کے پیاسے تڑپتے ہیں
بنا جن کی خاطر پانی انہی کو ملا نہ
انہی سے تو سیکھا اس نے زمیں پر برسنا
ستم ہے دکھا کر ان کو ہے پانی بہانا ہائے
سویرے اسی دریا پہ علم والا آیا
کسی تشنہ لب بچی کا وہ مشکیزہ لایا
چھدی مشک اس پیاسے کی وہ واپس گیا نہ ہائے
وہ جس کی اذاں گونجی تھی سویرے سویرے
چڑھا دن تو بابا اس کا اسی کو سنبھالے
پکارا ہے خاک اب دنیا تیرے بعد بیٹا ہائے
ادھر بے کفن تھا بھائی بہن بے ردا تھی
جلاتی ہوئی خیموں کو عجب شام آئی
کوئی ماں پکاری بابا لٹا میرا کنبہ ہائے
امیر عرب کا بیٹا لباس غریبی
ریحان اور سرور ہم نہ یہ بھولے کبھی بھی
وہ دریا کا بہتا پانی وہ پیاسے کا سجدہ ہائے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.