Kohraam ajab aale
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Ali Zia Rizvi
کہرام عجب آل محمد میں بپا ہے
اب سبط نبی بہر بگا رن کو چلا ہے
لپٹی ہوئی دامن سے یہ کہتی تھی سکینہ
میں جانے نہیں دوں گی یہ رن دشت بلا ہے
---کہرام عجب آل محمد
جو بھی گیا وہ لوٹ کے گھر میں نہیں آیا
قاسم کا نہ اکبر کا نہ عموں کا پتہ ہے
---کہرام عجب آل محمد
اصغر ہیں کہاں آپ گئے تھے انہیں لے کر
کیا وہ بھی گرفتار بلا رن میں ہوا ہے
---کہرام عجب آل محمد
آپ آئے ہیں رخصت کے لئے فیصلہ کر کے
کیوں ذوالجناح شاہ میں ڈیوڑھی پہ کھڑا ہے
---کہرام عجب آل محمد
میں جا کے لپٹ جائوں گی پائوں سے جو اس کے
جائے گا نہ راہ وار اگر کچھ بھی حیا ہے
---کہرام عجب آل محمد
گویا ہوئے لپٹا کے سکینہ کو یہ شبیر
جو کچھ بھی کہا تمنے میری لعل بجا ہے
---کہرام عجب آل محمد
ہم جاتے ہیں لینے کے لئے پانی جو مل جائے
بیٹی کو میری تشنگی اب حد سے سوا ہے
---کہرام عجب آل محمد
فرمایا تڑپ کر یہ سکینہ نے کہ بابا
پانی کا نہ لو نام مجھے مرنا روا ہے
---کہرام عجب آل محمد
بابا نہ کبھی مانگوں گی میں اب پانی کسی سے
اس پانی کی خاطر ہی چچا مجھ سے چھٹا ہے
---کہرام عجب آل محمد
رخصت کا انیس حال رقم کس طرح ہو گا
اب غم سے قلم بھی تو لہو دینے لگا ہے
---کہرام عجب آل محمد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.