Haye Hussaina Wae Hussaina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nadeem Sarwar, Ali Jee
ہائے حسینا وائے حسینا
اے وائے سکینہ اے وائے سکینہ
یہ رخصت آخر ہے پکارے شہ والا
اے زینب و کلثوم، رباب اور رقیہ
تم سب پہ سلام آخری اللہ کو سونپا
لپٹی ہوئی قدموں سے یہ کہتی تھی سکینہ
اے گل کے مددگار مدد کرنے کو آؤ
یا فاطمہ زہرا میرے بابا کو بچاؤ
بابا نہ کہو بابا تم ساتھ رہو بابا
کچھ ہم سے سنو بابا آگے نہ بڑھو بابا
آرام کرو بابا برائے دل دختر خیمے میں چلو بابا
میں جان گئی بابا پہچان گئی بابا
قربان گئی بابا تلواروں میں جاؤ گے
پھر تم بھی نہ آؤ گے برائے دل دختر تم ہم کو نہ تڑپانا
بابا یہ میرے بابا لازم ہے اگر جانا
یہ ہم سے کرو وعدہ جب شب کا ہو سناٹا
اور میری صدا سننا برائے دل دختر تم لوٹ کے آ جانا
شہ بولے سکینہ جاں سو جان سے میں قرباں
اس طرح نہ ہو گریاں اک وعدہ نبھانا ہے
اک قرض پرانا ہے برائے دل دختر برائے دل بابا تم آج دعا کرنا
پرسہ ہے پئے مولا ریحان و علی جی کا
کرتے تھے حرم نوحہ سرور نے کہا بیٹی
ساعت ہے جدائی کی برائے دل دختر برائے دل بابا مقتل نہ چلی آنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.