Tor kar band kafan mujh ko bula lo amman
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
توڑ کر بند کفن مجھ کو بلا لو اماں
کربلا والے مسافر کو سنبھالو اماں
ابھی کچھ دیر تو ٹھہرو میرا پھٹتا ہے جگر
پاس تم بھی میرے نانا کے چلی جانا مگر
آخری بار کلیجے سے لگا لو اماں
بن تمہارے نہیں منظور یہ جینا مجھ کو
راس آئے گا کہاں اب یہ مدینہ مجھ کو
لے چلو ساتھ کفن میں ہی چھپا لو اماں
جب سے مارا ہے ستمگر نے طمانچہ تم کو
آنکھ بھر کے نہیں شبر نے ہے دیکھا تم کو
اک نظر روتے ہوئے بیٹے پہ ڈالو اماں
دل نہیں مانتا کس طرح یہ برداشت کروں
دیکھ کر آپ کے قاتل کو میں خاموش رہوں
اس اذیت سے کسی طرح نکالو اماں
جب تلک تم نا بلاؤ گی نا آئے گا حسین
پیار ماں بیٹے کا دنیا کو دکھائے گا حسین
آج پہلو سے ذرا ہاتھ ہٹا لو اماں
تم نہ ہوگی تو میں دنیا میں جیوں گا کیسے
آج ماں بیٹے کا اک ساتھ جنازہ اٹھے
ایک جنت سے کفن اور منگا لو اماں
قتل محسن کا ہوا اور میں خاموش رہا
آپ پر ظلم ہوا اور میں خاموش رہا
اب خاموشی سے میری پہرا اٹھا لو اماں
ساتھ جائیں گے وہاں سارے بہن بھائی ابھی
جہاں رونے کی شکایت نا کرے گا کوئی
دور یثرب سے کوئی بستی بسا لو اماں
ماں کی میت پہ بھی رہوار سے گرتے دم بھی
شہ نے آواز تکلم اسی انداز میں دی
اپنے مظلوم کو گودی میں اٹھا لو اماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.