Janaza Uth Raha Hai Fatima Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
وقت رخصت ہے یہ فاطمہ کا
ہو چکی ہے نماز جنازہ
بچے میت سے لپٹے ہوئے ہیں
آخری ہے یہ دیدار ماں کا
بہت زخمی تھی خود لیکن علی کے زخم بھرتی تھی
اٹھا کر ہاتھ پہلو سے وہ آنسو صاف کرتی تھی
اب آنسو کون پونچھے گا بہت یاد آئے گی زہرا
علی کے گھر کی رونق جا رہی ہے
نہیں ہے کوئی اب اپنا علی کو چھوڑ کر تنہا
علی کے گھر کی رونق جا رہی ہے
جنازہ اٹھ رہا ہے فاطمہ کا ہائے جنازہ اٹھ رہا ہے
علی کے گھر کی رونق جا رہی ہے
کفن جب بھی ہٹاتا ہے طمانچہ یاد آتا ہے
وہ زخمی ماں کا چہرا چوم کے آنسو بہاتا ہے
حسن کو غم ہے چہرے پر طمانچے کا نشاں لے کر
علی کے گھر کی رونق جا رہی ہے
بلایا تھا جسے ماں نے کفن سے ہاتھ پھیلا کے
اسے لپٹا ہوا دیکھا تو فضہ نے کہا آ کے
جنازے سے حسین اٹھ جا کفن اب چھوڑ دے ماں کا
علی کے گھر کی رونق جا رہی ہے
نہ اب لوری سنائے گی نہ وہ جھولا جھلائے گی
حسین اب فاطمہ کیسے تمہیں پانی پلائے گی
وصیت کر گئیں زہرا تمہیں پالے گی اب فضہ
علی کے گھر کی رونق جا رہی ہے
سرہانے بیٹھ کر زینب نے ماں کا ہاتھ جب چوما
علی کہنے لگے دیکھا نشاں جب تازیانے کا
چھپا دو ثانیء زہرا یہ زخمی ہاتھ زہرا کا
علی کے گھر کی رونق جا رہی ہے
چھڑا کر ماں سے بچوں کو علی نے جب کفن باندھا
تڑپ کر ہائے ذیشان و رضا کہنے لگے مولا
ہے تازہ زخم پہلو کا زرا آہستہ دو کاندھا
علی کے گھر کی رونق جا رہی ہے
مدینے والوں اب اپنے گھروں میں چین سے سونا
ستائے گا نہ اب تم کو نبی کی بیٹی کا رونا
گرا تھا جس پہ جلتا در وہ ٹوٹی پسلیاں لے کر
علی کے گھر کی رونق جا رہی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.