Aao Baba main bataon majray dard bharay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Saqib Khan Party
آؤ بابا میں بتاؤں ماجرے درد بھرے
میرے رونے پہ میرے منہ پہ تماچے ہیں لگے
اب میں دیوارِ زمیں سے بھی نہ لگ پاتی ہوں
زخم پہ لگتی ہیں کڑیاں تو تڑپ جاتی ہوں
جب سے راہوں میں گری مجھ پہ ستم گار چلے
سر پہ پتھر بھی لگے تھے بال بھی کھینچے ہیں
جو چھیدے کان تھے میرے وہ زخم نوچے ہیں
راستے شام کے سارے ہی میرے خوں سے بھرے
اتنی بے بس ہوں اکیلی قید میں رہتی ہوں
کوئی آتا ہی نہیں ہے میں صدا دیتی ہوں
ہائے کئی روز ہوئے مجھکو تو اماں سے ملے
بھیا اکبر ع کا کلیجہ تھا وہ زخمی جیسے
میرے رخسار ہوئے ہیں ہائے چھلنی ویسے
اشک نیزے کی طرح میرے یہ گالوں پہ چبھے
ہر عزاں خانے میں آتی ہے سکینہ ع لیکن
آج وہ شام میں ہوگی ہائے بچی کم سن
اسکو رونا ہے تو زنداں میں چلو جون چلے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.