Dafn kaise huin Zehra yeh Ali jante hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shahid Baltistani, Dervish
دفن کیسے ہوئیں زہرا یہ علی جانتے ہیں
کیسے تربت میں اتارا یہ علی جانتے ہیں
سامنے اس کے تھا اماں نے طمانچہ کھایا
کتنے دن جانے حسن کچھ نا کسی سے بولا
وہ نہ بھولے گا طمانچہ یہ علی جانتے ہیں
در کے گرنے سے ہوا جس کا شکستہ پہلو
پسلیاں زخمی تھیں اور ٹوٹ چکا تھا بازو
کیسے اٹھا وہ جنازہ یہ علی جانتے ہیں
پسلیاں ٹوٹ چکیں جب یہ علی نے دیکھا
کرب سے چیخ کے مولا نے کہا یا زہرا
غسل کس طرح دیا تھا یہ علی جانتے ہیں
غسل دیتے ہوئے زہرا کو علی روتے رہے
اب تلک ہاتھ پہ زخموں کے نشاں باقی تھے
کس نے مارا تھا وہ درہ یہ علی جانتے ہیں
خود تو سب سہہ گئی سہہ نا سکی بیٹے پہ ستم
موت سے کم نہ تھا محسن کی جدائی کا غم
کیسے اک ماں کو سنبھالا یہ علی جانتے ہیں
سانس لیتے ہوئے تکلیف سے کراہتی تھی
درد اتنا تھا کے کروٹ بھی نہ لے پاتی تھی
کب سے سوئی نہیں زہرا یہ علی جانتے ہیں
زخم کھا کر بھی ولایت کی حفاظت کی ہے
جا کے در در پہ یوں زہرا نے گواہی دی ہے
کتنا احسان ہے اس کا یہ علی جانتے ہیں
باپ کا پرسہ جسے دینے نہ آیا کوئی
روتی رہتی تھیں جو تربت سے لپٹ کر بی بی
کتنا یاد آتے تھے بابا یہ علی جانتے ہیں
کتنی مظلوم تھی زخمی تھیں نبی کی بیٹی
قبر بھی مولا نے ذیشان چھپا دی اس کی
ہے کہاں مرقد زہرا یہ علی جانتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.