Qaid Mein Dala Naqi Ko Ajar Ummat De Rahi Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Naqi (a.s) recited by Markazi Matami Dasta MSO Sialkot
قید میں ڈالا نقی کو اجر امت دے رہی ہے
آل سے کیا دشمنی ہے سامرہ تک جو گئی ہے
ظلم یوں بڑھتا گیا ہے یاعلی سے دشمنی میں
کربلا سے شام تک جو قید میں زینب چلی ہے
سیدہ کہتی رہیں دربار میں سچی ہوں لوگو
رو کے گزری غم اسی میں یانقی کی زندگی ہے
سن بنو عباس نے یوں مل کے بدلہ لے لیا ہے
سر ہیں نیزوں پر اٹھائے موت روتی دیکھتی ہے
سیدہ کے غم میں ہیں تو دے رہے پرسہ ہیں ہم یہ
مار ڈالا ہے نقی کو آگئی یہ کیا گھڑی ہے
رونے آتے ہیں نقی کو بارہویں آقا میرے
ماتمی حلقوں میں جو جرار ہوتی روشنی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.