Tujh Se Wada Hai Fatima Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Kazmi Brothers
تجھ سے وعدہ ہے فاطمہ زہرا تیرے آنسو نہیں بھلائیں گے
تیری مظلومیت پہ روئیں گے تیرا فرش عزا بچھائیں گے
تجھ پہ کیا کیا ستم نہ ڈھائے ہیں تازیانے بھی تو نے کھائے ہیں
ظلم کی انتہا ہے کلمہ گو تیرے گھر کو جلانے آئے ہیں
تیرے بہتے ہوئے لہو کی قسم ہم بھی اپنا لہو بہائیں گے
ہائے بعد نبی نہ جانے کیوں اتنی بے رحم ہو گئی دنیا
تیری دنیا اجاڑ کر بی بی چین سے خود تو سو گئی دنیا
تیرے محسن کو مارنے والے کیا محمد کو منہ دکھائیں گے
حق تو یہ ہے کہ درد دل تیرا اہل غم بھی سمجھ نہیں پائے
ڈال کر گردن علی میں رسن تیری نظروں کے سامنے ہائے
جس طرح دل تیرا دکھایا ہے ہم کبھی بھی نہ بھول پائیں گے
اپنے بچوں کے ساتھ تیرا وہ بھرے دربار میں کھڑے رہنا
اپنا حق مانگنا زمانے سے اور امت کا ظلم بھی سہنا
کون مجرم ہے سیدہ تیرا ہم یہ نسلوں کو بھی بتائیں گے
پسلیاں توڑ دیں تیری بی بی سامنے مرتضی کے مارا ہے
کون جانے علی نے کس دل سے تجھ کو زیر لحد اتارا ہے
تیری تربت پہ بیٹھ کر مولا تیرے جانے کا غم منائیں گے
جب یہ دیکھا کہ چل بسیں زہرا دی صدا یہ حسین نے رو کر
میرے شیعوں کو بخشوا دینا مجھ سے وعدہ کرو یہ اے مادر
ان کا ضامن ہوں روز محشر تک اپنے وعدے کو یہ نبھائیں گے
شکر ہے سیدہ کا یہ اختر ہم پہ محشر میں بھی کرم ہوگا
پاؤں فرش عزا پہ ہوں گے اور سر پہ عباس کا علم ہوگا
جب تلک سیدہ نہ چاہیں گی اپنی جنت میں ہم نہ جائیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.