Baba, Baba Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nadeem Sarwar
ادھر باغ نبی تاراج ہے
ادھر شعلوں کا ہر سو راج ہے
کرب و بلا کی خاک پر ہائے کفن کے واسطے
بابا میرا محتاج ہے
کتنا بڑا ہے امتحاں
بابا بابا بابا حسین
سکینہ کی آتی تھی صدا بابا بابا حسین
شام غریباں الاماں جلے ہوئے خیمے
پھیلا ہوا ہر سو دھواں لاشے تڑپتے تھے
نوحہ کناں سیدانیاں
غش میں پڑا اک ناتواں بولی سکینہ رکھ کے سر
پیاسی سکینہ نوحہ خواں بابا سنو میری فغاں
بابا بابا حسین
سکینہ کی آتی تھی صدا بابا بابا حسین
تپتی زمیں جلتی ہوا
اے مقتل کرب و بلا
اک دو پہر میں کیا ہوا
لوٹا گیا کنبہ میرا
چادر نہ سر پہ سائباں
بابا بابا بابا حسین
سکینہ کی آتی تھی صدا بابا بابا حسین
شام مصائب آگئی رخسار نیلے ہو گئے
آندھی غموں کی چھا گئی اتنے طمانچے ہیں لگے
میں جانب دریا گئی بابا خدا کے واسطے
لاش چچا تھرا گئی مجھ کو لگا لو سینے سے
کانوں سے خوں دیکھا رواں دکھتی ہیں میری پسلیاں
بابا بابا حسین
سکینہ کی آتی تھی صدا بابا بابا حسین
کیا سرور و ریحان ہم
بتلائیں روداد ستم
نازک سے دل کے رنج و غم
کہتی رہی وہ دم بدم
اب تم کہاں اور ہم کہاں
بابا بابا بابا حسین
سکینہ کی آتی تھی صدا بابا بابا حسین
اک ریسماں بارہ گلے رسی میں بابا بندھ گئے
کچھ اس طرح باندھے گئے تازہ ستم ہونے کو ہے
ہر آتی جاتی سانس بھی زنجیریں لائے اشقیا
جیسے کوئی خنجر چلے بیمار عابد کے لیے
نازک گلے میں ریسماں پہنا رہے ہیں بیڑیاں
بابا بابا حسین
سکینہ کی آتی تھی صدا بابا بابا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.