Haye Haye Rasool Zadi Ko Ummat Ne Sataya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a)
ہائے ہائے رسول زادی کو امت نے ستایا
جس در پہ نبی آتے تھے اس در کو جلایا
پہلو شکستہ ہو گیا، محسن ہوئے شہید
ظالم نے چوب تیغ سے وہ زخم لگایا
احمد کے جانشین کو شہر رسول میں
گردن میں رسن باندھ کے دربار بلایا
اصحاب بھی خاموش رہے ظلم و ستم پر
اقوال محمد کو بہت جلد بھلایا
سب بغض عیاں ہو گیا ہاشم کی آل سے
تاریخ نے سب چہروں سے یوں پردہ اٹھایا
فریاد بی بی کرتی تھیں بابا سے روز و شب
بعد آپ کی امت نے بہت دل ہے دکھایا
دن کو سیاہ کر دیں مصائب وہ پڑے ہیں
یہ اجر بابا آپ کی امت سے ہے پایا
رونے بھی نہیں دیتے اذیت بھی ہیں دیتے
دل اٹھ گیا جہان سے اب میرا خدایا
رنج و الم اٹھا کے سفر کر گئیں زہرا
ممتا کا آج بچوں کے سر سے اٹھا سایا
گریہ کناں ہیں بیٹیاں، سب بیٹے ہیں نڈھال
داغ جدائی مادر دلگیر ہے پایا
کہرام بپا ہو گیا جب بیت علی میں
حسنین نے اماں کے جنازے کو اٹھایا
تاریک شب میں لے کے بقیع چلے علی
پھر قبر سیدہ کے نشاں کو بھی مٹایا
آغاز جو ہوا تھا نجم گھر سے علی کے
آل نبی نے دہر میں پھر چین نہ پایا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.