Godh mein apni mujhe phir se sula lo amma
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Razi Naqvi
گود میں اپنی مجھے پھر سے سلا لو اماں
مجھ کو بچپن کی وہی لوری سنا دو اماں
دنیا تاریک ہوئی جاتی ہے اب وقت نہیں
آخری چہرے کا دیدار کرا دو اماں
چٹخ گئی ہے زباں پیاس کی شدت سے میری
چند بوندیں مجھے پانی کی پلا دو اماں
ریت کے چبھنے سے زخموں میں اذیت ہے بہت
اپنے رومال سے یہ گرد ہٹا دو اماں
اب تو ہلنے کی سکت بھی نہیں دم رکتا ہے
اب تو پتھر نہیں ماریں یہ بتا دو اماں
میں کیسے دیکھوں اسے آنکھوں میں ہے خون بھرا
خود ہی احوال سکینہ کا سنا دو اماں
رن میں نا جانیں کہاں ریت پہ بکھرے ہوں گے
بازو عباس کے مقتل سے اٹھا لو اماں
نہ دیکھ پائیں گی بہنیں یہ خوں فشاں منظر
در خیمہ سے انہیں جا کے ہٹا دو اماں
بعد مرنے کے میرے خیمے جلائیں گے لعیں
آگ کے شعلوں سے عابد کو بچا لو اماں
کب سے مشتاق ہیں نانا بھی میرے بابا بھی
پاس اب آتا ہوں میں، ان کو بتا دو اماں
سہارا دو کہ بس اب آخری سجدہ کر لوں
شمر آتا ہے کلیجے کو سنبھالو اماں
تڑپ کے رکھ دیئے زہرا نے جو خنجر کے تلے
بولے شبیر کہ اب ہاتھ ہٹا لو اماں
نہ دیکھ پاؤگی اماں یہ قیامت کا سماں
میں ذبح ہوتا ہوں نظروں کو جھکا لو اماں
گلا جو بھائی کا کٹتے ہوئے دیکھا اے عجم
رضی صدا یہی گونجی کہ بچا لو اماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.