Abbas Amu Janam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Jee
جان وفائے عالم عباس عمو جانم
دریا پر تم جاؤ پانی لے کر آؤ
پیاسے ہیں ہم سب پیاسہ ہے اصغر عباس عمو جانم
لو یہ علم مشکیزہ میرے پیارے چاچا
تم کو ملی سقائی قرباں تم پہ سکینہ
اے ثانی حیدر عباس عمو جانم
وہ دریا بہتا ہے سب کا گلا سوکھا ہے
تم بھی تو پیاسے ہو بابا بھی پیاسہ ہے
بھاری ہو لاکھوں پر عباس عمو جانم
کیا فوج اعدا ہے کیا اس کا پہرا ہے
تم ہو ثانی حیدر پیاسے ہو تو کیا ہے
کیا روکے گا لشکر عباس عمو جانم
سوکھے ہیں سب کوزے سمجھیں بچے کیسے
ساحل پر پہرا ہے بادل بھی نہ برسے
کب جائیں گے ہم گھر عباس عمو جانم
عمو لوٹ کے آنا ہم کو نہ رلوانا
رکھے خدا ہم سب کے سر پہ علم کا سایہ
اے مونس و یاور عباس عمو جانم
جانے لگے جب غازی گونجی آہ و زاری
لب پہ دعائیں لے کر پیچھے چلی شہزادی
اہل حرم نوحہ گر عباس عمو جانم
بولے یہ رو کر غازی وعدہ کرو یہ بی بی
جب یہ علم چھپ جائے آئے علم جب خالی
نہ رونا یہ کہہ کر عباس عمو جانم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.