Bhala hai itni kahan wusat e bayan e bashar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Khurram Murtaza
بھلا ہے اتنی کہاں وسعت بیان بشر
ثنائے فاطمہ کیسے کرے زبان بشر
ابن آدم سے تو زہرا کی ثنا ممکن نہیں
کر سکے بندہ کوئی کار خدا ممکن نہیں
عین ممکن ہے خدا محشر میں زہرا سے کہے
فاطمہ زہرا تمہارا شکریہ ممکن نہیں
فاطمہ زہرا کا گھر ہے، تیرا میرا گھر نہیں
بن اجازت کے یہاں آئے قضا ممکن نہیں
فاطمہ کے چاند کی اس پر ہے نورانی نظر
جون کے چہرے پہ نہ چمکے ضیاء ممکن نہیں
کہہ دیا زہرا نے اب آئیں گے بچوں کے لباس
ٹال دے اللہ زہرا کا کہا ممکن نہیں
کر دیا زندہ سنارن کا پسر تو کیا ہوا
مرضیہ کی ہو اگر مرضی تو کیا ممکن نہیں
آ گیا جو بھی در زہرا پہ خالی نہ گیا
نہ کسی سائل نے اس در پر سنا ممکن نہیں
بخش دے گا پھر خدا بھی راضیہ راضی ہوں تو
ورنہ خالق کی رضا ان کے سوا ممکن نہیں
بی بی کا حق کھانا ہے ایسا مرض جس کی اسد
نار دوزخ کے سوا کوئی دوا ممکن نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.