Aa raha hai taboot e Hussain ghareeb wawaila wawaila
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
آ رہا ہے تابوت حسین غریب واویلا واویلا
مومنو اٹھتا ہے تابوت غریب زہرا
جس کو نو لاکھ لعینوں نے دغا سے مارا
پشت گردن سے جسے ہائے غضب قتل کیا
درمیاں زین و زمیں کے رہا جس کا لاشہ
چودہ صدیوں سے جسے اہل عزا روتے ہیں
ایسے بیکس کو حسین ابن علی کہتے ہیں
اس کا تابوت ہے جس نے ہے بڑا غم دیکھا
اپنا گھر لٹتے ہوئے دسویں محرم دیکھا
اپنے انصار رفیقوں کو لب دم دیکھا
اکبر و قاسم و عباس کا ماتم دیکھا
صبح سے شام تلک لاشوں پے لاشیں لایا
اس کی اک لاش کوئی بھی نہ اٹھانے آیا
جب بھی تابوت یہ اٹھتا ہے کہیں واویلا
شام سے اس کی بہن آتی ہے کرنے گریہ
ساتھ اک بچی بھی آتی ہے سنانے نوحہ
اپنے بابا کے عزاداروں کو دیتی ہے دعا
دوڑ کے بابا کے تابوت پہ گر جاتی ہے
ہائے تابوت سے رونے کی صدا آتی ہے
اس کا اک بیٹا تھا اٹھارہ برس کا اکبر
ایھا البدر تمامی تھا یہی نور نظر
بیاہ کے دن تھے بہت خوش تھیں بہن اور مادر
ہائے افسوس سناں کاٹ گئی اس کا جگر
اس کی مجبور ضعیفی کو سہارا دینے
آج آیا ہے یہ تابوت کو کاندھا دینے
جس کا تابوت ہے اک بھائی تھا اس کا صفدر
لوگ کہتے تھے اسے کرب و بلا کا حیدر
ہو کے بے دست گرا جب وہ زمیں کے اوپر
بس اسی دن سے نہ سیدھی ہوئی بیکس کی کمر
جب جہاں بھی کہیں تابوت برآمد یہ ہوا
ارے بڑھ کے کرتا ہے علمدار کا پرچم سایہ
زیر تابوت جو ننھا سا یہ گہوارہ ہے
اس سے ظاہر ہے کہ بابا کو بہت پیارا ہے
گرتا اس بچے کا بھی خون میں تر سارا ہے
اس کے ہاتھوں پہ لعینوں نے اسے مارا ہے
ساتھ تابوت کے شامل ہیں عزاداروں میں
سب سے کم سن یہ عزادار ہے غمخواروں میں
عصر کا وقت تھا غش کھا کے جو گھوڑے سے گرا
اس نہتے پہ ہزاروں کا جو لشکر ٹوٹا
ہو کے بے ہوش یہ پھر زین سے گھوڑے کی گرا
درمیاں زین و زمیں ہائے بدن تھا اس کا
تھی بہن سامنے جب سینے پہ جلاد چڑھا
ارے ماں کے زانو پہ تھا جب ہائے گلا اس کا کٹا
شور ماتم میں یہ کون آیا بصد آہ و بکا
کہ لوگ چلانے لگے یاعلی حیدر مولا
ساتھ اک بی بی ہے اوڑھے ہوئے کالا برقع
کہتی ہے ماں ہوں تیری پہلو شکستہ زہرا
کیا ادب سرور و ریحان نظر آتا ہے
ماں پدر کے لیے تابوت جھکا جاتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.