Mola Madinay Walay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Waaride Karbala recited by Ali Shanawar
جن کا نانا نبی جن کا بابا علی
جن کی ماں فاطمہ جن کا بھائی حسن
وہ ہیں مولا ہمارے حسین مولا مدینے والے
کربل میں آگئے ہیں کربل بسانے والے مولا مدینے والے
خیمے سجا رہے ہیں وعدہ نبھانے والے مولا مدینے والے
اسلام نے پکارا قرآن نے صدا دی
یثرب کا شاہزادہ یثرب کی شاہزادی
نکلے سفر کو گھر سے کلمہ بچانے والے مولا مدینے والے
یہ در وہ پاک در ہے جو فاطمہ کا گھر ہے
یہ پیارے مصطفی کا مولا علی کا گھر ہے
مقتل میں آگئے ہیں قرآں سنانے والے مولا مدینے والے
داماد کے دلارے بیٹی کے شاہزادے
تھے تین دن کے پیاسے سب پھول مصطفی کے
قطرے کو ہیں یہی تو دریا بنانے والے مولا مدینے والے
رو رو کے بولی صغری دل ڈوبتا ہے میرا
ویراں کیا مدینہ جنگل میں ہے بسیرا
مجھ کو رلا گئے کیوں خوشیاں لٹانے والے مولا مدینے والے
ھل من کا استغاثہ جب دے چکا وہ پیاسا
آواز ارجعی نے آکر دیا دلاسہ
آ میرے پاس آجا لاشے اٹھانے والے مولا مدینے والے
سب لٹ گئی کمائی اکبر نے برچھی کھائی
اصغر نے تیر کھایا دیتی تھی ماں دہائی
تیروں کے سائے میں ہیں سجدے میں جانے والے مولا مدینے والے
سلمان اور شناور خوش بخت ہوں علی جی
ریحان کی تمنا سرور کی جو دعا تھی
خدمت قبول کر لیں قسمت بنانے والے مولا مدینے والے
اک شور تھا فلک پر کہتا تھا رب اکبر
جبریل بادلوں کا جلدی بچھاؤ بستر
جنت میں آرہے ہیں قرآں بچانے والے مولا مدینے والے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.