Hussain Labbayk
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
یہ فرش عزا سب کے لیے ہے
زہرا کی دعا سب کے لیے ہے
یہ فرش عزا یہ فرش بقا کرب و بلا ہے
یہ خاک نجف خاک حرم خاک شفا ہے
یہ نور خدا قبلہ نما عرش خدا ہے
جلنے نہ دو نفرت کے دیے پیاری ہواؤ
ہے ایک خدا ایک نبی سب کو بتاؤ
اور کہو لبیک حسین لبیک
دنیا میں صف ماتم شبیر بچھاؤ
خواہش ہے یہ زہرا کی اسے بھول نہ جاؤ
پیغام حسین ابن علی سب کو سناؤ
انسان شناسی ہے عزا خانوں میں آؤ
یہ امن کا پیغام ہے دنیا کو سناؤ
اور کہو لبیک حسین لبیک
شبیر نے سکھلائی ہے انسان شناسی
انساں کی ہدایت کے لیے جان لٹا دی
مجلس شبیر اسی نقطے کی عادی
اللہ کی دھرتی پہ نہ تم خون بہاؤ
چاہت کے شجر پھول محبت کے کھلاؤ
اور کہو لبیک حسین لبیک
انساں کی نگہبان عزاداری شبیر
مومن کا ہے ایمان عزاداری شبیر
رشتوں کی ہے پہچان عزاداری شبیر
اس درس محبت کو سنو اور سناؤ
عباس علمدار کے پرچم کو اٹھاؤ
اور کہو لبیک حسین لبیک
یہ کرب و بلا کیا ہے یہ مقتل نہیں مکتب
اس مکتب عالی کی مدرس ہوئیں زینب
جس بی بی نے مضبوط کیا اور بھی مذہب
اس بی بی کے خطبوں کو نصابوں میں پڑھاؤ
ان پھولوں کو گلدان عقیدت میں سجاؤ
اور کہو لبیک حسین لبیک
گر شوق زیارت ہے عزاخانے میں آؤ
گر امن کی چاہت ہے عزاخانے میں آؤ
دہشت سے جو نفرت ہے عزاخانے میں آؤ
جنت کی ضرورت ہے تو اس غم کو مناؤ
دنیا سے ستمگاروں کے فتنے کو مٹاؤ
اور کہو لبیک حسین لبیک
یہ عون و محمد، علی اکبر کا ہے ماتم
عباس، سکینہ، علی اصغر کا ہے ماتم
یہ زینب و کلثوم کا حیدر کا ہے ماتم
وہ دیکھو سفیران عزا آتے ہیں آؤ
اے سرور و ریحان چلو نوحہ سناؤ
اور کہو لبیک حسین لبیک
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.