Karam Kiya Hai Yun Mujh Par Sana E Zahra Ne
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Qamar Abbas Naqvi
کرم کیا ہے یوں مجھ پر ثنائے زہرا نے
نظر میں رکھا ہے مجھ کو خدائے زہرا نے
نبی پہ آیہء تطہیر ہو گئی نازل
نبی پہ سایہ کیا جب کسائے زہرا نے
یہ عرش والوں سے پوچھو کہ کیسا ذائقہ ہے
سفر کیا ہے وہاں تک غذائے زہرا نے
علی لگاتے ہیں سینے سے روز چوم کے وہ
جو گرتے غازی کی خاطر بنائے زہرا نے
ہماری خاک میں شامل ہے خاک کرب و بلا
بنایا ماتمی ہم کو دعائے زہرا نے
کرے نا کیسے وہ قرآن کی زباں میں کلام
تمام سورے ہیں جس کو پڑھائے زہرا نے
بنا لے سونا یا چاندی یہ فضہ کی مرضی
اسے ہیں معجزے کرنے سکھائے زہرا نے
انہی کے صدقے مجھے رزق مل رہا ہے اسد
نوالے ہاتھوں سے جن کو کھلائے زہرا نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.