Aye Musafir
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Nadeem Sarwar
اے مسافر بے کفن تو خاک پر وا حسرتا
میں مسافر شام کی ہوں دشمنوں میں بے ردا
بولیں زینب اے میرے ماں جائے یہ کیا حال ہے
کیسے پہچانوں تیرا لاشہ بہت پامال ہے
اخ انت اخی کیا ہے تو ہی بھیا میرا
کیا تم ہی ہو ابن زہرا کیا تم ہی ابن علی
کیا تم ہی بھائی حسن کے اور جان زینبی
اے گل باغ محمد حال یہ کیا ہوگا
نہ رہی نعلین نہ ملبوس نہ دستار ہے
اے غریب فاطمہ تو خلد کا سردار ہے
اے تن عریاں تیرا تو آج سب کچھ لٹ گیا
میں رسن بستہ چلی وعدہ نبھانے کے لئے
گھر میں قاتل کے تیری مسند بچھانے کے لئے
کل یہی مسند بنا دوں گی تیری فرش عزا
بھائی اماں اور نانا کا پدر کا واسطہ
بات کر مجھ سے برادر کھول دے آنکھیں ذرا
دیکھ تو چہرا بہن کا کس قدر مرجھا گیا
لاشہ بے سر تڑپ کر یہ صدا دینے لگا
اے بہن وعدہ نبھا کے میں تو مقتل سے چلا
تھی صدا ریحان و سرور ہائے خواہر الوداع
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.