Madinay Jaaon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Nadeem Sarwar
یہ کہہ کے گر گئی ناقے سے رو کے چلائی
سلام کرنے کو آئی ہے تیری ماں جائی
رہائی پا کے جو زنداں سے بے وطن آئی
کہ میرے حال پہ روتی ہے اب تو تنہائی
تو ہی بتا میرے بھیا کہاں سکوں پاؤں
مدینے جاؤں یا کرب و بلا میں رہ جاؤں
میں تجھ کو چھوڑ کے بھیا کہیں نا جاؤں گی
میں تیری قبر کو اپنا وطن بناؤں گی
میں ایک چھوٹی سی بستی یہیں بساؤں گی
میں زائرین کو پانی تیرے پلاؤں گی
ستم نے لوٹ لی اک دن میں کائنات میری
نا جانے کیسے بسر ہوگی اب حیات میری
نہ دن سکون سے گزرے گا اب نہ رات میری
کہاں ہیں لعل میرے جو سنیں گے بات میری
نہ کوئی تیرا یہاں ہے نہ کوئی میرا وہاں
سکینہ شام میں ہے دفن اور تو ہے یہاں
کہاں کہاں کسے روئے گی اب میری اماں
نہ ہوگا اب کبھی آباد فاطمہ کا مکاں
اکیلی رہ گئی اٹھارہ بھائیوں کی بہن
جو ہوتا غازی تو بنتی نہ بازوؤں میں رسن
بتاؤں کیا کے جو پوچھیں گے مجھ سے اہل وطن
حسین کو دیا تم نے بتاؤ کیسے کفن
یہاں ہے قاسم خستہ بدن وہاں کبری
یہاں شبیہ پیمبر وہاں پہ ہے صغری
وہاں پہ فضل اکیلا یہاں پہ سب کنبہ
جواب کتنے سوالوں کا دوں گی میں تنہا
یہاں ہے اصغر بے شیر اور وہاں جھولا
یہاں پہ عون و محمد وہاں پہ عبداللہ
جو پوچھا بچوں کو ان نے کہوں گی کیا بھیا
مدینہ دل ہے میرا روح میری کرب و بلا
لو جا رہی ہے بہن الوداع میرے بھائی
رہی جو زندہ تو پھر آئے گی یہ ماں جائی
رضا یہ سنتے ہی قبر حسین تھرائی
پھر اس کے بعد کبھی یہ صدا نہیں آئی
یہ ہاتھ جوڑ کے کہتی ہے تیری ماں جائی
دعائیں دے گی میرے بھائی میری تنہائی
بس ایک دن کو میرے ساتھ چل میرے بھائی
لگے گا جیسے مدینے میں پھر بہار آئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.