Ya Haider
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Nadeem Sarwar
میرا عشق بھی تو وجدان بھی تو میری جان بھی تو ایمان بھی تو
میرا قبلہ کعبہ مسجد منبر مذہب اور قرآن بھی تو
میرا سید پیر امیر بھی تو میرا ہادی ولی امام بھی تو
میرا خواب بھی تو تعبیر بھی تو آغاز بھی تو انجام بھی تو
میری شام و سحر لہجے کا اثر میرا حال خیال کمال بھی تو
میرا قول و فعل ثواب جزا تقلید بقا احوال بھی تو
کیوں خاک اڑائیں در در کی بس ایک کتاب عشق پڑھیں
ہاں چھوڑ دے یہ فانی دنیا بس ایک جہاں آباد کریں
وہ دیکھ نجف کا رستہ ہے آ اس رستے پر ساتھ چلیں
ہر ایک قدم ہو علی علی ہاتھوں میں علم ہو علی علی
نعروں کا بھرم ہو علی علی یہ عشق نہ کم ہو علی علی
وہ دیکھ شہنشاہ اور گدا کہتے ہیں نجف میں سب مل کر
سرکار نجف کے رستے میں کیا عاشق حیدر ملتے ہیں
کہیں رابعہ بصری اور بوذر سلمان قصیدے پڑھتے ہیں
کہیں قنبر مالک اشتر ہیں کہیں دار پہ میثم چڑھتے ہیں
مولائے قنبر علی علی آقائے ابوذر علی علی
سلمان کا رہبر علی علی کہیں مالک اشتر علی علی
سخی لعل قلندر کہتا ہے واللہ علی کا میں نوکر
میدان خم میں احمد نے حیدر کو پکارا ہے مولا
ہاتھوں پہ اٹھا کے مولا نے مولا کو بنایا ہے مولا
شاہ مرداں شیر یزداں لاریب ہمارا ہے مولا
من کنت مولا علی علی نبیوں نے پکارا علی علی
ولیوں کا سہارا علی علی سب ہارے نہ ہارا علی علی
بارہ اماموں میں پہلا ہر جنگ میں پہلا ہے نمبر
لاریب علی کے جیسا ہی جیدار علی کا کنبہ ہے
جب جب بھی صدا قرآن نے دی یہ جان نچھاور کرتا ہے
اسلام کی خاطر جیتا ہے اسلام کی خاطر مرتا ہے
سجاد کا خطبہ علی علی زینب کا لہجہ علی علی
عباس کا نعرہ علی علی حسنین کا سایہ علی علی
اول ہو کے اوسط یا آخر اس گھر میں ہیں سب کے سب حیدر
علی جانم، علی جانم، علی جان است و جانانم
علی در دست و در دانم، علی دین است و ایمانم
علی خلد است و رضوانم، علی آیات قرآنم
علی آیات سبحانم، علی ورد زبان من
علی تعویز جان من، علی راز و نیاز من
علی سوز و گداز من، علی پشت و پناہ من
علی کی بادشاہی ہے، علی اسم الہی ہے
ہر اک میزان میں تولا
مجھے اپنا بنا لے، اک بار صدا دے
زباں کے ساتھ دل بولا علی مولا اے میرے مولا علی مولا
مجھے نجف دکھا دے، حیدری بنا دے
یا مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.