Kuch Nahi La Ilaha Fatima Ke Baghair
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Wajih Hasan Zaidi
کچھ نہیں لا الہ فاطمہ کے بغیر
دین کیا؟ بضعت مصطفی کے بغیر
نا مکمل ہے فرش عزائے حسین
سیدہ کی حدیث کسا کے بغیر
دل یہ کہتا ہے جنت میں کوئی بشر
جا نہیں سکتا حر کی رضا کے بغیر
خلق ہوتے نہیں کن سے ہم ماتمی
بنت احمد تمہاری دعا کے بغیر
جو نبی عرش پر جاتا ہو مرضی سے
گھر میں آیا نہ تیری رضا کے بغیر
کچھ نہیں یاعلی، یاحسن، یاحسین
فاطمہ، فاطمہ، فاطمہ کے بغیر
بے عمل تھا مگر تھا محب بتول
سیدھا جنت میں پہنچا سزا کے بغیر
مر ہی جائیں نمازیں نہ ہو گر درود
سانس آتی نہیں ہے ہوا کے بغیر
ابن مریم نہ ہوتا مسیحا کبھی
سیدہ تیرے دارالشفا کے بغیر
منا سلمان کہہ کر بلاتے ہیں یہ
جاؤ اگر ان کے در پر انا کے بغیر
بولے جبرئیل کوئی نبی کچھ نہیں
سیدہ فاطمہ کی عطا کے بغیر
بی بی سے بغض ہے؟ پھر تو قرآن پڑھ
ہل اتی کے بغیر انما کے بغیر
پاک زہرا خدا کی طرح ہیں کریم
بات سنتی ہیں یہ التجا کے بغیر
بولے مشکل کشا مشکلیں حل نہ ہوں
سیدہ فاطمہ طاہرہ کے بغیر
نامکمل ہے قرآں جو پوچھا گیا؟
بولا کوثر کہ ہاں سیدہ کے بغیر
خود شفا مصطفی کو بھی ملتی نہیں
سایہ چادر فاطمہ کے بغیر
وہ ہے ماتم کا حلقہ سن اے مولوی
تو وہاں جا عمامہ قبا کے بغیر
چل وہاں ہے شفا خانہ سیدہ
کون لوٹا وہاں سے شفا کے بغیر؟
رہتا بے سایہ دین خدا اے عماد
سیدہ فاطمہ کی ردا کے بغیر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.