Kya Andhera Hai Phophi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nadeem Sarwar
قید خانے میں سکینہ کا تھا نوحہ اے پھوپھی
اک شمع منگوائیے کے ہو اجالا اے پھوپھی
گود میں اپنی چھپا لو دل دھڑکتا ہے میرا
ہر گھڑی لگتا ہے جیسے شمر پھر سے آ گیا
پاس سے میرے نہیں جانا خدارا اے پھوپھی
خوف آتا ہے پھوپھی دن کے اجالے میں یہاں
وحشتیں ہی وحشتیں ہیں قید خانے میں یہاں
ایک پل لگتا نہیں ہے دل ہمارا اے پھوپھی
اب کہاں بابا کا سینہ چین کی راتیں کہاں
اب کہاں وہ دن رہے وہ پیار کی باتیں کہاں
آئیں گے کب لوٹ کے وہ دن دوبارہ اے پھوپھی
ہاں ابھی کچھ دیر پہلے مجھ کو نیند آئی تو تھی
چند لمحوں بعد پھر سے آنکھ میری کھل گئی
یوں لگا جیسے ہو بابا نے پکارا اے پھوپھی
آئیں بابا تو سناؤں میں ستم کی داستاں
میں دکھاؤں گی رسن کے اور طمانچوں کے نشاں
سن نہیں پائیں گے بابا حال سارا اے پھوپھی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.