Dahar mein aamad Syeda ho gayi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Muhammad Shah
دہر میں آمد سیدہ ہو گئی
نسل سادات کی ابتدا ہو گئی
لے کے ہاتھوں میں زہرا کو بولے نبی
آج پوری میری ہر دعا ہو گئی
روٹیاں ساتھ زہرا کے تقسیم کیں
فضہ بھی شامل ھل اتی ہو گئی
فاطمہ میرا حصہ ہے بولے نبی
یعنی زہرا رسول خدا ہو گئی
جو نبی سے لڑا وہ جہنم گیا
جو علی سے لڑی لا پتہ ہو گئی
کہہ کے ام ابیھا نبی نے کہا
میری بیٹی مری آمنہ ہو گئی
تیری چادر ہے عرش علا سیدہ
بات روشن یہ روز کسا ہو گئی
آیا غازی تو زہرا کی آئی صدا
میرے محسن کی ظاہر وفا ہو گئی
دیکھ رومال زہرا کا اعجاز دیکھ
حر کی مٹی بھی خاک شفا ہو گئی
اب نمازوں کا کیا فائدہ شیخ جی
آپ سے مجلس شہ قضا ہو گئی
تجھ کو ماتم کی خاطر بنایا گیا
زندگی تیری قیمت ادا ہو گئی
میں نے اکبر کیا شکر زہرا ادا
نسل میری جو محو عزا ہو گئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.