Aye Alamdar e Man
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
اے علمدار من اے سپاہ دار من
اے وفادار من میں ہو گیا تنہا
وقت مدد ہے باوفا، دریا پہ اب سوتا ہے کیا
ھل من کی دیتا ہوں صدا، سن اے سکینہ کے چچا
اے میرے باوفا، اے میرے دلربا
اے میرے مہ لقا آ، میں ہو گیا تنہا
آ دیکھ میری زندگی، درد و الم میں گھر گئی
زخمی ہوا راہوار بھی، بڑھنے لگی ہے تشنگی
تو نے رکھا بھرم، ہر گھڑی ہر قدم
پھر اٹھا لے علم آ، میں ہو گیا تنہا
لاشیں اٹھا کر تھک گیا، پوچھو نہ کیسے گھر گیا
عباس پھر میں گر گیا، سمجھی بہن میں مر گیا
ہائے کیا رہ گیا، ہو گئی انتہا
جانے مشکل کشا آ، میں ہو گیا تنہا
بھیا مجھے یہ ہے خبر، بے دست تو ہے خاک پر
پھر بھی مگر کوشش تو کر، آ جا ترائی چھوڑ کر
تیرے بازو قلم، خوں میں ڈوبا علم
ہے سکینہ کو غم آ، میں ہو گیا تنہا
خنجر تلے سر ہے میرا، ظالم ہے سینے پر چڑھا
تھی سرور و ریحان یہ، مولائے بیکس کی صدا
آ میرے بھائی آ، کٹ رہا ہے گلا
آخری ہے صدا آ، میں ہو گیا تنہا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.