Marziyon wali hain jo chahein wo Zahra kar dein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Rizwan Ali Zaidi
مرضیوں والی ہیں جو چاہیں وہ زہرا کر دیں
بس ارادہ جو کریں حوا کو زندہ کر دیں
لوگ کہتے ہیں جسے ہم اسے کیوں مانیں خدا
بس خدا وہ ہے کہ زہرا جسے سجدہ کر دیں
مٹی کو سونا بنانے سے بھی آگے ہیں بتول
یہ تو وہ معجزہ ہے لوگو جو فضہ کر دیں
دے دیں یہ علم لدنی کا بس اک راز جنہیں
کتنے ہی رازوں پہ سے دور وہ پردا کر دیں
دیکھ کر کہتے ہیں سلمان انہیں زہرہ جبیں
در پہ زہرا کے جو تعظیم کا سجدہ کر دیں
ہو گنہ گار بھی تو ماتمی جائے گا جناں
کیسے پورا نہ ہو جو فاطمہ وعدہ کر دیں
کھانا بھوکوں کو کھلاتا رہے جو نام بتول
بدلے میں اس کا علی رزق زیادہ کر دیں
ہوگا ہر شب میں شب قدر کے جتنا ہی ثواب
آپ بس بی بی کے دشمن پہ تبرا کر دیں
گھر ہمارے بھی جلا دیں گے یہ حق کے دشمن
حق زہرا کا بیاں ہم جو عقیدہ کر دیں
حضرت زہرا کے دشمن کو جو اچھا بولے
یا علی ایسی زباں کو ابھی گونگا کر دیں
حشر کی دھوپ نہ جھلسائے گی ان کے حبدار
اپنی چادر کا جو اسلام پہ سایہ کر دیں
بی بی تو اچھا ہی چاہیں گی ہمارے حق میں
کیوں اسد ہم کہیں کہ ایسا یا ویسا کر دیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.