Haider Maula
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Nadeem Sarwar
جب حق سے کرو گے پیار تو کہنا پڑتا ہے
دل عشق میں ہو سرشار تو کہنا پڑتا ہے
حیدر حیدر یا مولا
نور اللہ، ولی اللہ، اسد اللہ، عین اللہ، آیت اللہ عظمی جانم
یہ سارے نظارے عشق کے ہیں مجلس ماتم سب عشق علی
یہ نوحہ خواں یہ شال عزا ہاتھوں میں علم سب عشق علی
زواریء شاہ کربلا یہ جاہ و حشم سب عشق علی
ہمراہ نماز کے فرش عزا مظلوم کا غم سب عشق علی
ہو لشکر غم تیار تو کہنا پڑتا ہے
ڈوبا جو علی کے جلووں میں اک عجب نظارہ دیکھا ہے
حبدار علی کے بیٹھے ہیں ہر لب پہ علی کا نعرہ ہے
مقداد، ابوذر جھومتے ہیں سلمان قصیدے پڑھتا ہے
سب جام ولا کے پیتے ہیں اور ساقیء کوثر مولا ہے
ہو ایسا سخی دربار تو کہنا پڑتا ہے
میرا تن من دھن میرا ذوق سخن میری جان جوانی یا حیدر
میرے دل میں سدا جگمگ جگمگ میرے رب کی نشانی یا حیدر
میرے دم میں ہے دم، دم گونج رہی آواز قرآنی یا حیدر
ہاں میرے بدن میں بول رہی میرے خوں کی روانی یا حیدر
ہو اتنا حسیں کردار تو کہنا پڑتا ہے
نہ چھیڑ ملنگان حیدر انہیں ان کے حال پہ رہنے دے
انہیں در پہ علی کے جینے دے انہیں مولا مولا کرنے دے
ہر سو ہے مولا جلوہ گر ان کا دیدار تو کرنے دے
ماحول ہے سارا نورانی اس نور کو اور نکھرنے دے
جب ایسی ہو سرکار تو کہنا پڑتا ہے
احمد کا برادر حیدر مولا، عمران کا دلبر حیدر مولا
زہرا کا شوہر حیدر مولا، اللہ کا لشکر حیدر مولا
کعبے کا نیا در حیدر مولا، نبیوں کا یاور حیدر مولا
مولائے قنبر حیدر مولا، سلمان کا رہبر حیدر مولا
آقائے ابوذر حیدر مولا، کہیں مالک اشتر حیدر مولا
ہم تیرے ثنا گر حیدر مولا، ہم تیرے نوکر حیدر مولا
کہیں سات سمندر حیدر مولا، کہیں لعل قلندر حیدر مولا
دم مست قلندر حیدر مولا، دم مست قلندر حیدر مولا
سردار میرے آقا میرے اے ہادی و رہبر یا مولا
اے شمس ولایت مہر وفا اے ساقیء کوثر یا مولا
میری سج دھج ہار سنگھار یہ دل میری روح کا زیور یا مولا
میری دید نظارہ نور نظر منظر پس منظر یا مولا
میرا خواب و خیال و ورد، وظیفہ سوچ کا محور یا مولا
ہے ورد زباں مولا مولا میری روح قلندر یا مولا
روح اللہ، اذن اللہ، باب اللہ، سیف اللہ، آیت اللہ، وجہ اللہ
پاؤں بخشے ہیں تو توفیق سفر بھی دے دے
میرے مولا مجھے وہ راہگزر بھی دے دے
زندگی دی ہے تو جینے کا ہنر بھی دے دے
جس پہ چلتے رہے سلمان و ابوذر، قنبر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.