Abbas Kehte Hain Mujhe Abbas Kehte Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
میں قمر بنی ہاشم ہوں سردار ہوں میں لشکر کا
شبیر میرا آقا ہے میں بیٹا ہوں حیدر کا
نس نس میں وفاداری ہے منصب میں علمداری ہے
زہرا نے کہا ہے بیٹا ہے سارے عرب میں چرچا
شبیر کے دل کی طاقت ہوں چاند بنی ہاشم کا
میں کرب و بلا کا حیدر جبریل بچا لے شہپر
وہ جاہ و حشم رکھتا ہوں شانوں پہ علم رکھتا ہوں
لو روک سکو تو روکو دریا میں قدم رکھتا
میں حشر بپا کر دوں گا سر تن سے جدا کر دوں گا
مجھ کو بھی امامت ملتی توقیر میری بڑھ جاتی
پی لیتا جو شیر زہرا کونین میں تھی سرداری
ہوں اپنے پدر کا ثانی پتھر سے نچوڑوں پانی
تلوار ہیں میرے بازو ہے مجھ میں وفا کی خوشبو
میں دیکھ نہیں سکتا ہوں زینب کی نظر میں آنسو
گر غیض میں آکر دیکھوں پانی میں آگ لگا دوں
پرچم یہ میرے بابا کا تا حشر رہے گا اونچا
خیبر میں ملا بابا کو اور آج ہے میں نے پایا
پرچم نہ یہ جھک پائے گا ہر دور میں لہرائے گا
بچوں کو تسلی دے کر میں آیا ہوں دریا پر
بچوں کی آس نہ ٹوٹے بس ایک دعا ہے لب پر
پانی جو نہ پہنچاؤں گا خیموں میں نہیں جاؤں گا
بے اذن وغا آیا ہوں تلوار نہیں لایا ہوں
ٹھوکر میں ہے میرے پانی سہ روز کا میں پیاسہ ہوں
بہتا ہے لہو بہہ جائے بس نام وفا رہ جائے
جو تیر بھی ہیں ترکش میں پیوست کروں نس نس میں
پر مشک پہ وار نہ کرنا پھر بات نہ ہوگی بس میں
بازو بھی کٹا سکتا ہوں میں خوں میں نہا سکتا ہوں
عباس جری کا روضہ ہے اہل وفا کا کعبہ
اک روز ریحان و سرور ہم نے بھی یہ منظر دیکھا
کہتا ہے کوئی دریا پر سب جائیں پیاس بجھا کر
خیموں میں نہ لے جانا آقا میرے لاشے کو
شرمندہ نہ کروانا سہ روز کے پیاسے کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.