Panjtan mein markaz e bazm e kisa hai Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ali Raza Karbalai
پنجتن میں مرکز بزم کسا ہے فاطمہ
خود خدا تیرا حوالہ دے رہا ہے فاطمہ
وہ نبی جس کے لیے خود اٹھ کھڑے ہوں انبیا
وہ تری تعظیم میں خود اٹھ رہا ہے فاطمہ
چلتے چلتے آپ نے چکی زرا کیا روک دی
دو جہاں کا وقت جیسے رک گیا ہے فاطمہ
آسماں پر بڑھ گئی ہے روشنی جبکہ ابھی
آپ نے پاؤں مصلے پر رکھا ہے فاطمہ
لامکاں جس میں مکیں ہے وہ مکاں ہے آپ کا
یہ مکاں ہم رتبہ عرش علا ہے فاطمہ
اب تو فضہ بھی کریں گی آیتوں میں گفتگو
آپ کے گھر کا نمک جو کھا لیا ہے فاطمہ
حجتوں پر بھی ہیں حجت آپ کا یہ مرتبہ
کوئی عارف آپ کا ہے تو خدا ہے فاطمہ
بی بی کا حق کھانے والے جتنے ہیں سب جھوٹے ہیں
اور سچی فاطمہ ہے فاطمہ ہے فاطمہ
گر قبول افتد زہے عز و شرف بانوئے خلد
جو اسد نے اور رضا نے کی ثنا ہے فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.