Na milay ga tujhay Shabbir sa bhai Zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Nadeem Sarwar
نہ ملے گا تجھے شبیر سا بھائی زینب
ڈھونڈنے جائے گی گر ساری خدائی زینب
اپنے اشکوں سے جلا شام غریباں کے چراغ
تو ہے اٹھارہ چراغوں کی اکائی زینب
جانے کیا شام غریباں میں ستم ٹوٹے ہیں
عمر بھر چین سے پھر سو نہیں پائی زینب
دو پسر تو نے تو دو بازو دیئے غازی نے
پہلے تو رسم وفا تو نے نبھائی زینب
سرخ یہ کس کے لہو سے ہوئی پوشاک تیری
لاش کیا سینے سے اکبر کی لگائی زینب
پانی کو دیکھ کے کیوں کر نہ جگر ٹکڑے ہو
کھا گئی ہے تیرے غازی کو ترائی زینب
ہائے کس شان سے نکلی تھی وطن سے زینب
کیسی غربت کو سمیٹے ہوئے آئی زینب
روح عباس علمدار نہ تڑپے کیوں کر
بے ردا شام کے دربار میں آئی زینب
سارے غم بھول گئے سرور و ریحان مگر
فرش غم ہے تیرے بھائی کی بچھائی زینب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.