Aaja Mere Bachay Meri Aghosh Mein Aaja
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
عاشور کا سورج ہے قیامت کی گھڑی ہے
بھائی کا گلا کٹتا بہن دیکھ رہی ہے
مقتل میں کسی ماں کی صدا گونج رہی ہے
آ اے میرے حسین میری گود میں آ جا
آ جا میرے بچے میری آغوش میں آ جا
میں ماں ہوں میرا دل نہیں سینے میں سنبھلتا
نازک یہ بدن تیرا یہ جلتا ہوا صحرا
اور اس پہ ستم یہ ہے کہ تو رہ گیا پیاسہ
میرے لیے اے لال تو اصغر کی طرح ہے
گودی میری گہوارہ ہے بستر کی طرح ہے
اس دھوپ میں دامن میرا چادر کی طرح ہے
آکر میرے زانو پہ جو سو جاتے تھے بیٹا
چکی کی مشقت سے بھی پہلو نہیں بدلا
اب کیسے تجھے چھوڑ دوں مقتل میں اکیلا
میں گود میں لے لوں تجھے سینے سے لگا لوں
سینے پہ سکینہ کی طرح تجھ کو سلا لوں
سینے کے تیرے تیر میں پلکوں سے نکالوں
کیوں لیٹ گیا تھک کے تو اس جلتی زمیں پر
یہ کس کا لہو تو نے ملا روئے حسیں پر
مت خاک پہ سو لال تیری ماں ہے یہیں پر
تیری بھی تو اولاد ہے تو بھی تو پدر ہے
اولاد کا غم کیا ہے یہ تجھ کو بھی خبر ہے
غم بچے کا سہہ جائے یہ کس ماں کا جگر ہے
نوحے میں بیاں کیسے کریں سرور و ریحان
پڑھ سکتا نہیں کوئی بھی یہ درد کا قرآن
ماں کہتی تھی رہ جائے نہ دل میں میرے ارمان
جو دل پہ تیرے گزری میں سب دیکھ رہی تھی
ہر لاش اٹھانے میں تیرے ساتھ گئی تھی
اب بات وہ کہتی ہوں جو بچپن میں کہی تھی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.