Azmaton ki maalika ghasibon kay darbar me
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Nazim Party
عظمتوں کی مالکہ غاصبوں کے دربار میں
دینِ حق کی پاسباں ظالموں کے دربار میں
حقِ زہراؑ مل نہ پایا اور پہر جاتے رہے
منصبِ شیرِ خدا پر کم نسب آتے رہے
صبر کی تھی انتہا ظلم کی بوچھار میں
کربلا کا ہر ستمگر تھا اسی دربار میں
ہر ستم پنہاں تھا ان کے ظاہری کردار میں
دِکھ رہی تھی کربلا حاسدوں کی گفتار میں
دیکھتی ہوں سر میں نیزے پہ شہہِ مظلوم کا
سر کھلا دِکھتا ہے مجھ کو زینبؑ و کلثومؑ کا
العطش کی ہے صدا تشنہ لب کی پکار میں
اشک بہتے جا رہے تھے سامنے تھی کربلا
ایک دن آئے گا زینبؑ ہو گی اس میں مبتلا
ہو گا جب اکبرؑ میرا دشمنوں کی یلغار میں
در جلایا گھر گرایا باندھا حیدرؑ کا گلا
بابا تیری وصیتوں کا پایا میں نے یہ صلہ
رہ گیا محسنؑ میرا جلتے در اور دیوار میں
اے مسلمانوں بتاؤ کیا میں وہ زہراؑ نہیں
اور جو چھینا ہے مجھ سے کیا وہ حق میرا نہیں
کردوں گر میں بددعا ہو گا کیا سنسار میں
در حقیقت حق و باطل کی یہ ہی پہچان ہے
ہے دُرود آلِ نبیؐ پہ غاصبوں پہ لعن ہے
بھیجتا ہے خود خدا منکروں کو نار میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.