Hussain Zindabad Hussain Zindabad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
حسین زندہ باد، حسین زندہ باد
سنو حسینیو سنو حسینیو
حسین وہ جو زیر تیغ ہنس کے سو گیا
حسین وہ جو مرضی خدا خرید لے
حسین سر کٹا کے زندہ باد ہو گیا
یزید وہ جو ذلتوں کا نام ہو گیا
یزید وہ ہے جس کا کوئی نام بھی نہ لے
یزید زندہ رہ کے مردہ باد ہو گیا
حسین زندہ باد، حسین زندہ باد
یہ کل بھی زندہ باد تھا یہ اب بھی زندہ باد ہے
برائیوں کو دہر میں یزید عام کر گیا
حسین سے لڑا تو اپنی موت آپ مر گیا
یہ کل بھی مردہ باد تھا یہ اب بھی مردہ باد ہے
قرآن میں حدیث میں یزید کا بیاں نہیں
یزید کی تو قبر کا کہیں بھی کوئی نشاں نہیں
ہاں جا بجا ہے دہر میں حسین کی اولاد ہے
یزید والے تخت پر نصیب کے خراب ہیں
حسین والے قید میں بھی رہ کے کامیاب ہیں
حسینیت کی ٹھوکریں یزید و ابن زیاد ہے
ہر اک شریف ذہن سے یزید اتنا گر گیا
کسی نے اپنے لال کا یزید نام نہ رکھا
یہ کل بھی نامراد تھا یہ اب بھی نامراد ہے
یزید ایک لاکھ ہوں مقابلے پہ غم نہیں
حسین والا ایک ہو تو لشکروں سے کم نہیں
حسین کو بھی اپنے ماتمی پہ اعتماد ہے
جہاں میں سب سے زیادہ اشک جس کے نام پر بہا
زمانے لا غم حسین کا کوئی جواب لا
گنیز بک کو بس میرے حسین سے عناد ہے
ترانہ حسین ہے ہاں ساتھ دو حسینیو
حسین سے مراد لو مراد لو حسینیو
حسین جس کو دے دے اسکی نسل بامراد ہے
علی کی بیٹی زینب حزیں حسین بن گئی
شریکتہ الحسین تھی یزیدیت پہ چھا گئی
حسین سے پڑھا ہوا سبق جو اسکو یاد ہے
نبی کا ملک پاک ہے ندیم اور ریحان ہیں
ہماری سرحدوں پہ سب حسین کے جوان ہیں
کرم ہے مصطفی کا اپنا ملک شاد باد ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.