Aa Ali Asghar, Aa Mere Asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Nadeem Sarwar
تجھ کو جو پاؤں اے میرے اصغر جھولا جھلاؤں آ میرے اصغر
جھولا جھلاؤں لوری سناؤں دودھ پلاؤں آ میرے اصغر
میرے مجاہد میرے سپاہی
ختم ہوئی میداں میں لڑائی
گھر کو سدھارو ماں کو پکارو میں چین پاؤں آ میرے اصغر
یاد آ رہی ہیں معصوم باتیں
دن میں سکوں ہے بے چین راتیں
جی نہ سکوں گی روتی رہوں گی آنسو بہاؤں آ میرے اصغر
پوچھ رہی ہے بالی سکینہ کیوں نہیں آیا لوٹ کے بھیا
تو ہی بتا دے
میداں سے آکے
میں کیا بتاؤں
آ میرے اصغر
گہرے ہوئے ہیں شام کے سائے اب تو پرندے بھی لوٹ آئے
میں رو رہی ہوں
جاں کھو رہی ہوں
تجھ کو سلاؤں
آ میرے اصغر
زخمی گلا اور پیاس کی شدت ہوتی تو ہوگی ماں کی ضرورت
تو جو پکارے
دل کے سہارے
میں دوڑی آؤں
آ میرے اصغر
محسوس مجھ کو یہ ہو رہا ہے جیسے کے جھولا بھی رو رہا ہے
اے میرے بیٹا
یہ روتا جھولا
کیسے جھلاؤں
آ میرے اصغر
پیاس بجھانے نہر کنارے جب سے گئے ہو اے میرے پیارے
دھڑکا لگا ہے
دل ڈوبتا ہے
پلکیں بچھاؤں
آ میرے اصغر
مقتل سے آئی کیسی خبر ہے گرتا لہو سے سب تیرا تر ہے
تیر لگا ہے
زخمی گلا ہے
میں مر نہ جاؤں
آ میرے اصغر
ریحان و سرور بانو کے لب پر ایک صدا تھی اے میرے اصغر
خونی ہے جنگل
ہے غم کا بادل
تجھ کو چھپاؤں
آ میرے اصغر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.