Bhaiya mujhe bhool na jana sar pe agar sehra sajana
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Nadeem Sarwar
سب پھولوں کے گہنے میں سنواری دلہن آئے
تم جیسے ہو بس ویسی ہی پیاری دلہن آئے
سر پہ اگر سہرا سجانا ہاتھ پہ کنگنا جو بندھانا
فاطمہ صغری نے یہ اکبر کو لکھا ہے
بھائی سلامت رہو بہنا کی دعا ہے
بعد دعا دل میں یہ ارمان بسا ہے
مسند شادی جو بچھانا
بابا کی آغوش میں میں بھی تو پلی ہوں
بھیا تیری انگلی پکڑ کر میں چلی ہوں
کیوں میں تیری چھاؤں سے محروم رہی ہوں
بابا کی جب چھاؤں میں جانا
بابا سے کہنا کہ میری جلد خبر لیں
ٹوٹ نہ جائیں کہیں بابا میری سانسیں
کٹتا نہیں دن نہ گزرتی ہیں یہ راتیں
خط میرا بابا کو سنانا
بھیا تیرے بعد جو دن عید کا آیا
عید کے دن عیدی میں غم میں نے ہے پایا
مجھ کو بھرے گھر کی جدائی نے رلایا
دکھ یہ میرا سب کو بتانا
سنتی ہوں کربل کی بہت گرم ہوا ہے
اماں سے کہنا کہ یہ صغری نے کہا ہے
پھول سا اصغر جو میرا ساتھ گیا ہے
دھوپ سے جب اس کو بچانا
بہنوں کا دل جان جگر ہوتا ہے بھائی
آنکھیں ٹھہرتیں ہیں جدھر ہوتا ہے بھائی
میرے تڑپنے کا اثر ہوتا ہے بھائی
تم ہو جہاں مجھ کو بلانا
بھیا مجھے رہتا ہے ہر وقت یہ احساس
بھول گئے کیا مجھے میرے چچا عباس
آئے علم آئے سکینہ ہو میرے پاس
آس میری توڑ نہ جانا
اماں سے کہنا کہ سکینہ کی قسم ہے
فاصلہ اب قبر سے بیمار کا کم ہے
دیر نہ کرنا کہ میرے ہونٹوں پہ دم ہے
ہاتھ دعا کو جو اٹھانا
ہائے خط صغری کے آخر میں لکھا تھا
اچھا میرے بھائی خدا کو تمہیں سونپا
سرور و ریحان یہ جملہ بھی عجب تھا
اچھا میری قبر پہ آنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.