Rakhe Maabood Ne Bakhshish Ke Bahane Kitne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Sajjad Ashraf Taqvi
رکھے معبود نے بخشش کے بہانے کتنے
نعت لے جائے گی جنت میں نہ جانے کتنے
جھاڑ دیں سید لولاک تو پا جائیں وجود
گرد نعلین پیمبر سے زمانے کتنے
لا نہ پایا کوئی بھی سورہ کوثر کا جواب
اہل مکہ نے گھڑے جھوٹے فسانے کتنے
آپ جھولے میں ہیں جبریل ذرا گن کے بتا
پائنتی کتنے پیمبر ہیں سرہانے کتنے
مرتضی ہیں شب ہجرت کا حسیں بستر ہے
خواب دیکھیں گے علی آج سہانے کتنے
پال دے میرا نبی ، نعت سکھا دے سب کو
کام سونپے ابوطالب کو خدا نے کتنے
یہ تو بس گنبد خضری کے ستوں جانتے ہیں
دیپ آ آ کے جلائے ہیں ہوا نے کتنے
یا الہی یہ بتا لوگ نبی کے عاشق
کتنے کعبے نے کیے کرب و بلا نے کتنے
ذکر سرکار دو عالم کے کرم سے اکبر
معتبر ہو گئے ناچیز گھرانے کتنے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.