Achi nahi yeh baat na roya karo bibi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nadeem Sarwar
عاشور کی شب ہائے سکینہ کا وہ رونا
اور سید مظلوم کا بیٹی سے یہ کہنا
ارے تو روئے میں یہ دیکھ نہیں سکتا سکینہ
اچھی نہیں یہ بات نہ رویا کرو بی بی
پہلو میں کبھی ماں کے بھی سویا کرو بی بی
بیٹھا کرو کچھ دیر چراغوں کو بجھا کر
سمجھا کرو اس خاک کو اے لاڈلی بستر
بالی کبھی یوں ہی نہیں پہنا کرو بی بی
کیا ہووے کسی شب کو جو ہم گھر میں نہ آئیں
تم ہم کو نہ پاؤ تمہیں ہم بھی نہیں پائیں
تڑپو گی نہیں درد سے وعدہ کرو بی بی
عادت ذرا تنہائی میں رہنے کی بھی ڈالو
تصویر تصور میں اسیری کی بنالو
آزاد پرندوں کو نہ دیکھا کرو بی بی
کچھ دیر کو یہ فرض کرو ہم نہ رہیں گر
باقی نہ رہے ہاتھ کوئی رکھنے کو سر پر
ماحول یتیموں کا بھی سوچا کرو بی بی
زندان سے ریحان صدا آتی ہے اکثر
جیسے کہ سکینہ سے یہ فرماتے ہوں سرور
اب ڈر سے لعینوں کے نہ جاگا کرو بی بی
اصغر کو نہ مانوس کرو پیار سے اپنے
اکبر کی عروسی کے نہ دیکھا کرو سپنے
صغری کے قریب اتنا نہ بیٹھا کرو بی بی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.