Nabi Ke Baad Ali Ko Sataya Logon Ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shan - Rizwan Hussain
نبی کے بعد علی کو ستایا لوگوں نے
علی کا جان کے رتبہ بھلایا لوگوں نے
قدم قدم پہ ملے ہیں علی کو غم اتنے
ہیں جانشین نبی نے سہے ستم اتنے
علی کو خون کے آنسو رلایا لوگوں نے
ہو کیا علی کے غموں کا کسی کو اندازہ
غموں میں غم یہ علی کا ہے آج تک تازہ
علی کی زوجہ پہ جو ہاتھ اٹھایا لوگوں نے
اٹھا جنازہ علی کا تھا نوحہ زینب کا
تمہارے بچوں کو پردیس میں یتیم کیا
یہ کیسا ظلم ہے بابا کمایا لوگوں نے
اسیر ہو کے جو زینب تھی کوفے میں آئی
پکاری بابا یہ دیکھو رسن ہے پہنائی
برہنہ سر مجھے بابا پھرایا لوگوں نے
علی کے خون کو اپنا نبی نے خوں تھا کہا
علی کے ساتھ نبی کا بھی ہے یہ خون بہا
علی کا سجدے میں جو خوں بہایا لوگوں نے
نبی نے جس کو تھی دستار اپنی پہنائی
اسی امام کی گردن میں ڈال کر رسی
نبی کے شہر میں ہائے پھرایا لوگوں نے
وہ در جہاں پہ فرشتوں کا آنا جانا تھا
وہ در علی کا جہاں سب کو سر جھکانا تھا
ستم یہ ہے کہ وہی در جلایا لوگوں نے
ظہور حضرت مہدی ہو کر دعائیں اسد
لیں ان سے بدلہ وہ جن جن کو تھا علی سے حسد
ہے کیسے کیسے علی کو ستایا لوگوں نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.