Kaabe Ke Sardar Ab Tou Aajao
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کعبے کے سردار اب تو آجاؤ
حیدری ورثہ دار اب تو آجاؤ
جس کی ضربت ساری عبادت سے اعلی
جس نے مرحب کو دو ٹکڑے کر ڈالا
لے کر وہ تلوار اب تو آجاؤ
پھر سے اکٹھی ہونے لگی ہے فوج یزید
اس سے پہلے ظلم کوئی ہو ہم پہ مزید
ظلم پہ کرنے وار اب تو آجاؤ
کرب و بلا ہو سامرہ ہو یا کہ نجف
گونج رہا ہے ایک ہی نعرہ چاروں طرف
آجاؤ سرکار اب تو آجاؤ
اپنے لہو سے کی ہے جنہوں نے دیں کی مدد
سوگئے اوڑھ کے خاک شفا جو زیر لحد
ان کو کرنے پیار اب تو آجاؤ
کون و مکاں میں لہرانے غازی کا علم
رائج کرنے دستور مجلس ماتم
شاہ کے پرسہ دار اب تو آجاؤ
نور دیا ہے خالق نے ان میں جب سے
تیری دید کی خاطر اے مولا تب سے
آنکھیں ہیں بیدار اب تو آجاؤ
ٹوٹے دل سے میر حسن کرتا ہے دعا
راہ تمہاری دیکھ رہی ہے کرب و بلا
نرجس کے دلدار اب تو آجاؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.