Mera Naam Hai Shabbir
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
میں سبط پیمبر ہوں میرا نام ہے شبیر
کن کہہ کے بدل سکتا ہوں میں وقت کی تحریر میرا نام ہے شبیر
خود رب نے بنایا ہے مجھے کاتب تقدیر میرا نام ہے شبیر
کہتا رہا راہب سے یہ معصوم ارادہ
اولاد تجھے دیتا میں آدم سے زیادہ
راہب مجھے روکے ہے تیرے ظرف کی زنجیر
بنت شہ لولاک کی جاں کون ہے میں ہوں
سردار جوانان جناں کون ہے میں ہوں
ہے باغ جناں میرے عزاداروں کی جاگیر
ہر ایک کڑی جس کی ہے توحید کا نغمہ
وہ جس سے بجے دہر میں توحید کا ڈنکا
عابد میرا پہنے گا وہی آہنی زنجیر
خائف رہے سختی سے تیری سارے پیمبر
ہر چند قدم نبیوں کے جم پائے نہ تجھ پر
کر دوں گا مگر کرب و بلا میں تجھے تسخیر
خالق نے میرے نانا پہ قرآن اتارا
بابا کے لیے عرش سے اترا ہے ستارا
اتری ہے میری ماں کے لیے آیہ تطہیر
محسوس یہ ہوتا ہے کہ فرماتے ہیں شبیر
استاد کہیں گے تیرے استاد کو سب میر
تم دونوں کی کرواؤں گا میں عزت و توقیر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.