Noor Phaila Hai Tamannaye Khadija Ban Kar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
نور پھیلا ہے تمنائے خدیجہ بن کر
رات آئی ہے نصیبوں کا سویرا بن کر
شب ہجرت کا نبی اور شب معراج کا رب
فاطمہ آپ کے گھر آیا ہے دلہا بن کر
ہے آج فاطمہ سے مولا علی کی شادی
باد صبا خوشی میں اترا کے چل رہی ہے
تہذیب آج پھر سے کروٹ بدل رہی ہے
جبریل مرتضی کو دلہا بنا رہے ہیں
سب عرش فرش والے خوشیاں منا رہے ہیں
جنت سجانے والے دنیا سجا رہے ہیں
مہماں نوازیوں میں ہے محو شاہ بطحا
کھانے کی ذمہ داری اوڑھے ہیں ام سلمی
الیاس و خضر سب کو شربت پلا رہے ہیں
دلدل سوار مولا پیدل رواں دواں ہے
باراتیوں میں شامل نبیوں کا کارواں ہے
کرنے کو خیر مقدم سرکار آ رہے ہیں
قرطاس آسماں ہے طوبی کی شاخ خامہ
اللہ بھر رہا ہے خود ہی نکاح نامہ
عمران اور محمد صیغے پڑھا رہے ہیں
مقداد ہوں کہ قنبر سلمان ہوں یا میثم
حوا ہو یا کہ سارہ فضہ ہو یا کہ مریم
سہرا علی ولی کا سب مل کے گا رہے ہیں
سن کر حسن سے شادی نایاب اور تکلم
داؤد کہہ رہے ہیں کیا خوب ہے ترنم
یہ سن کے سب منافق بل کھائے جا رہے ہیں
کتنا حسیں ہے منظر اس وقت رخصتی کا
قرآن کر رہا ہے دلہن کے سر پہ سایہ
سلمان اور ابوذر ڈولی اٹھا رہے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.